کیوپرٹینو (پاک ترک نیوز)
ایپل نے اپنا نیا ’آئی فون14‘ سات ستمبرکو متعارف کرانےکی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دیا ہے۔امسال مصروف موسم خزاں کا آغاز آئی فونز کے متعدد نئے میکس،کم قیمت اور بیش قیمت آئی پیڈز اور ایپل گھڑی کے تین نئے ماڈل پیش کئے جانے کے ساتھ ہو گا۔
کمپنی اس تقریب کو آن لائن اسٹریم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔بجائے اس کے کہ وہ لوگوں کا اجتماع منعقد کرے، وہ کرونا وائرس کی وبا کے آغاز میں اپنائی گئی حکمتِ عملی کو جاری رکھے گی۔ بلوم برگ نیوز نے خبر دی ہے کہ ایپل کے ملازمین نے گذشتہ چند ہفے کے دوران میں نئی مصنوعات کی پیش کاری کے پروگرام کی ریکارڈنگ شروع کردی ہے۔اس سے قبل کمپنی نے جون میں اپنی گذشتہ تقریب منعقد کی تھی۔جس میں اس نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے اگلے سیٹ آئی او ایس 16، آئی پی اے ڈی او ایس 16، واچ او ایس 9 اور میک او ایس وینٹورا کا اعلان کیا تھا اور پریس اور ڈویلپرز کو پیش کش کی ویڈیو دیکھنے کے لیے اپنے کیمپس میں مدعو کیا تھا۔
ایپل ٹیکنالوجی موبائل فونز کی صنعت کے لیے ایک غیر یقینی صورت حال میں اپنی فلیگ شپ مصنوعات کی جدید شکلیں متعارف کرارہی ہے۔کیونکہ اس نے غیرمتزلزل معاشی حالات میں اپنی معاصرکمپنیوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔آئی فون گذشتہ سہ ماہی میں نمایاں فروخت ہوا ہے اور کمپنی نے سپلائرزکواشارہ دیا ہے کہ اس کی طلب میں کمی کی کوئی پیشین گوئی نہیں ہے۔
کیوپرٹینو، کیلی فورنیا میں قائم ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنیعام طور پر آئی فون کے ساتھ ساتھ دیگر مصنوعات کا اعلان کرتی ہے۔اس میں ایپل کی ساختہ جدید گھڑیاں بھی شامل ہیں۔ کمپنی عام طور پرنئے آئی فون کی نقاب کشائی کے قریباً ڈیڑھ ہفتے بعد انھیں فروخت کے لیے اسٹورز میں جاری کرتی ہے اور توقع ہے کہ ایپل اس سال بھی اس اندازپر قائم رہے گی۔کچھ خوردہ دکانوں کے ملازمین کو16ستمبر کو بڑی نئی مصنوعات کے اجراء کی تیاری کا کَہ دیا گیا ہے۔
نیا معیاری آئی فون 14 آئی فون 13 کی طرح نظر آئے گا، اگرچہ کمپنی 5.4 انچ منی ورژن کو ختم کرے گی اور 6.7 انچ سکرین کے ساتھ ایک ماڈل شامل کرے گی۔نیز ایپل پہلی مرتبہ اس سائزکے ڈسپلے کے ساتھ ایک غیر پروآئی فون لانچ کرے گی۔