ایپل کی نئی مصنوعات کی تقریب رونمائی کل شب کیلیفورنیا میں ہوگی

لاس اینجلس (پاک تر نیوز)
ایپل اپنے نئے فونز، گھڑیوں اور دیگر نئی مصنوعات کی تقریب رونمائی کل (بدھ) شب ایپل کے ہیڈکوارٹرز کیلیفورنیا میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے منعقدکر رہی ہے۔ اور اس تقریب کا نام ’فار آؤٹ‘ رکھا گیا ہے۔
ایپل ہر سال ستمبر میں اپنے نئے فونز، گھڑیوں اور دیگر نئی مصنوعات کا اعلان کرتا ہے۔ مارکیٹ کے ذرائع کا دعویٰ ہے نئے آئی فون 14 کا کیمرا، سٹوریج، ڈیزائن اور اس کی سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی پچھلی فونز سے بہتر ہو گی۔
مارکیٹ کے ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ایپل شاید اپنےٹاپ آف رینج ماڈلز کی قیمتیں بڑھادے گا اور دیگر چھوٹے ماڈلز کی قیمتیں برقرار رکھے گا ۔جبکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ایپل اپنے آئی فون کا ’منی ورژن‘ ختم کرنے جا رہا ہے۔
نئے آئی فونز کے ساتھ ایپل اپنی گھڑیوں کی 8 سیریز بھی متعارف کرے گا۔ ان گھڑیوں کا ڈسپلے پچھلی گھڑیوں سے بڑا ہو گا اور اس میں صحت سے متعلق چیزیں بھی شامل کی جائیں گی بشمول ایک ایسے سینسر کے جو جسم کا درجہ حرارت بھی بتا سکے گا۔
ادھرٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق اس مرتبہ آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس کے درمیان جہاں قیمتوں میں فرق ہو گا وہیں ان میں دو اہم فیچرز تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی جبکہ بقیہ فیچرز ایک جیسے ہوں گے۔آئی فون پرو 14 کا سکرین سائز 6.1 انچ، بیٹری سائز 3200 میگا ہارٹس ہو گا جبکہ آئی فون پرو میکس 14 کا سکرین سائز 6.7 انچ اور بیٹری سائز 4352 میگا ہارٹس ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More