سٹاک ہوم(پاک ترک نیوز) قیمتوں کا موازنہ کرنے والی سویڈش فرم پرائس رنر نے کہا ہےکہ وہ گوگل پر جو اب الفابیٹ کی ملکیت ہے تقریباً 2.1 ارب یورو کا مقدمہ دائر کر رہی ہے۔ یوں پرائس رنر گوگل پر ہیرا پھیری کا الزام لگا کر قانونی کارروائی کرنے والی تازہ ترین کمپنی بن جائے گی۔
گوگل انہی الزمات پر ہونے والی جرمانے کی سزا کے خلاف نومبر 2021 میں 2.42 ارب یورو کی اپیل ہار چکا ہے جو اسے 2017 میں ہوا تھا جس میںالزام تھاکہ گوگل نے اپنی قیمت کے موازنہ کی سروس کا غلط استعمال کرتے ہوئے کمپنی کو چھوٹے یورپی حریفوں پر غیر منصفانہ فائدہ پہنچایاہے۔
پرائس رنر کے چیف ایگزیکٹو میکائیل لنڈاہل نےپیر کے روز بتایا کہ گوگل اب بھی بہت زیادہ حد تک مارکیٹ کا غلط استعمال کر رہی ہے اور بنیادی طور پر کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔پرائس رنرنے کہا ہےکہ اس کے سویڈن میں دائر کیے گئے ا مقدمے کا مقصد گوگل کو اس نقصان کے لیے معاوضہ ادا کرنا ہے جو کمپنی کو 2008 سے برطانیہ میں اور بعد ازاں 2013سے سویڈن اور ڈنمارک میں ہوا تھا۔دریں اثناگوگل کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی عدالت میں مقدمے کا دفاع کرے گی۔