باکو (پاک ترک نیوز)
آذربائیجان نے ایک ماہ میں کاراباخ کے آرمینیا سے آزاد کرانے گئے علاقوں سے 1100 سے زائد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
آذربائیجان مائن ایکشن ایجنسی (ANAMA) نے آرمینیائی قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں بارودی سرنگوں کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یکم سے 30 نومبر تک کاراباخ کے اضلاع تاتار، اگدام، فزلی، شوشا، گبادلی، جبریل اور زنگیلان کے اضلاع میں بارودی سرنگوں کی صفائی کی کارروائیوں کے دوران 782 اینٹی پرسنل اور 344 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، نیز 1735 غیر پھٹنے والے ہتھیار (UXO) برآمد ہوئے۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ 2522 ہیکٹر سے زیادہ علاقے سے بارودی سرنگوں اور UXOs کو صاف کر دیا گیا ہے۔