بائیڈن آج سعودی عرب جائیں گے

ریاض(پاک ترک نیوز)
امریکی صد ر بائیڈن آج سعودی عرب پہنچیں گےجہاں وہ تیل کی پیداوار میں اضافے ، انسانی حقوق اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ کئی اعتبار سے بہت اہم ہے۔ بائیڈن نے صدر منتخب ہونے سے قبل وعدہ کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کو ایک priahریاست بنا دیں گے۔
اہم بات یہ ہے کہ کیا بائیڈن محمد بن سلمان کے ساتھ مصافحہ کریں گے یا نہیں ؟یاد رہے ولی عہد ریاست محمد بن سلمان جنہیں عرف عام میں ایم بی ایس کے نام سے جانا جاتا ہے پر واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جما ل خاشقجی کے قتل کا الزام ہے۔
کل بائیڈن جدہ میں ایک سربراہی اجلا س میں عرب ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔
گوکہ امریکی حکام نے کہا تھا کہ بائیڈن کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطا مصافحہ سے گریز کریں گے۔لیکن بائیڈن نے اسرائیل کے حکام سے ہاتھ ملانے سے گریز نہیں کیا۔ بائیڈن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ خاشقجی قتل پر انکا موقف بالکل واضح ہے۔
بائیڈن نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں انسانی حقوق پر آواز بلند کریں گے، لیکن انہوں نے خاص طور پر یہ نہیں بتایا کہ کیا وہ سعودی رہنماوں کے ساتھ خاشقجی کے قتل کی بات کریں گے۔
امریکہ میں سعودی سفیر ریما بنت بند السعود نے امریکی میگزین پولیٹیکو میںلکھا کہ خاشقجی واقعہ سے امریکہ اور سعودی تعلقات متاثر نہیں ہو سکتے۔
ریما نے یہ بھی لکھا کہ تعلقات کو فرسودہ تصورات جیسے کہ آئل فار سیکیورٹی کے تحت نہیں دیکھنا چاہیے۔
انہوں نےکہا کہ دنیا بدل چکی ہے اور غذائی بحران، موسمیاتی تبدیلی جیسے خطرات کا سامنا بغیر کثیر الجہتی تعلقات اور اتحاد کے نہیں کیا جا سکتا۔
بائیڈن نے انتہائی غرور اور رعونت سے کہا تھا کہ وہ مملکت کو دنیا سے کاٹ کر رکھ دے گا لیکن مفادات نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا۔ امریکہ سعودی عرب سے چاہتا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار بڑھائے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔
اس دوسرے سے قبل سعودی عرب اپنی فضائی حدود تمام ہوائی جہازوں کیلئے کھول دے گا جس سے اسرائیل کیلئے بہت آسانیاں پیدا ہوں گی۔
دو سال قبل سعودی عرب نے امارات اور بحرین کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے منظوری دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More