بائیڈن کا زیلنسکی کو ٹیلی فون، روس کے خلاف جنگ میں حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں یوکرین کے لیے امریکی حمایت اور یوکرین کے اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج بنیادی اصولوں پر مبنی منصفانہ امن کے لیےپیشکش پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ اتوار کو دیر گئےصدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آج یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔جس میں یوکرین کے دفاع کے لیے جاری امریکی حمایت پر زور دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ صدر بائیڈن نے اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج بنیادی اصولوں پر مبنی منصفانہ امن کے لیے صدر زیلنسکی کے بیان کردہ کھلے پن کا خیرمقدم کیا ہے۔اور یوکرین کو سیکورٹی، اقتصادی اور انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔
صدر بائیڈن نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح امریکہ سیکورٹی امداد کے ذریعے یوکرین کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو ترجیح دے رہا ہے۔ جس میں 9 دسمبر کو 275 ملین ڈالر کے اضافی گولہ بارود اور آلات کی فراہمی کا اعلان بھی شامل ہے جس میں بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کے روسی استعمال کا مقابلہ کرنے کے نظام شامل ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں زیلنسکی کے ساتھ امریکی صدر کی ٹیلی فون کال کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے یوکرین کے توانائی کے گرڈ کے استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو سپورٹ کرنے کے لیے 29 نومبر کو 53 ملین ڈالر کے اعلان کو بھی اجاگر کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More