بائیکاٹ، اومیکرون اور تنازعات کے باوجود بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز انعقادکی الٹی گنتی میں داخل ہو گئے

بیجنگ (پاک ترک نیوز)چین میں 4سے 20فروری تک منعقد ہونے والے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد میں ایک ماہ باقی رہ جانے پر الٹی گنتی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
امریکی زیرقیادت سفارتی بائیکاٹ، اومیکرون کے پھیلاؤ اور متعدد مسائل سے متعلق تنازعات کے درمیا ن تیا ریوںکا کام حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔4-20 فروری کو چینی دارالحکومت سرمائی اورگرمائی اولمپکس کا انعقاد کرنے والاپہلا میزبان بن جائے گا، جس نے 2008 میںگرمائی اولمپک گیمز کا انعقاد کیا تھا۔
اس بار، چین کی حکومت کو امید ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس دنیا بھر میں30کروڑ شائقین کو متاثر کریں گے اور وبائی امراض کے مقابلے میں دنیا کو متحد کرنے میں مدد کریں گے۔منتظمین نے گیمز کو سبز، جامع، کھلا اور صاف ستھرابنانے کا عہد کیا ہے۔ جن میں 3ہزار سے زائد کھلاڑی دنیا کے سب سے بڑے "محفوظ بلبلے” کے اندر کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More