بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئےآئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلش بلے باز جوئے روٹ دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
سٹیو سمتھ دوسرے سے تیسرے اور کین ولیمسن چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے۔ ٹیسٹ بالرز رینکنگ میں قومی فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن اشون کا دوسرا نمبر ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کائل جمیسن دو درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ون ڈے میں امام الحق کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ شاہین آفریدی بھی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں محمد رضوان کی تیسری اور بالنگ میں شاہین آفریدی کی 10ویں پوزیشن ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More