بات چیت کیلئے دروازے کھلے،الیکشن کا فیصلہ ایوان کرے گا،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک تر ک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں الیکشن کا فیصلہ ایوان کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن یہ فیصلہ ایوان کرے گا کہ کب الیکشن کرانا ہے۔وزیر اعظم کہا کہ ایوان کی منشا سے موجودہ حکومت وجود میں آئی ہے جبکہ آئین اور قانون کی روح کے مطابق تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میں سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کسی بھول میں نہ رہنا حکومت کی معیاد ایک سال 2 ماہ باقی ہے، اس جتھے کے سربراہ کو واضح کرتا ہوں تمہاری ڈکٹیشن نہیں چلےگی، یہ فیصلہ ایوان کرے گا کہ کب الیکشن کرانا ہے، اگر تمہارا خیال ہے کہ بلیک میل یا ڈکٹیٹ کرلو گے تو اپنے گھر میں کرو، بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، میں کمیٹی بناسکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کیا کسی جماعت کو ملک میں بدامنی پھیلانے کی اجازت دی جا سکتی ہے ؟ کیا کسی جتھے یا جماعت کو آئین سے بغاوت کا حق دیا جا سکتا ہے ؟ تمام ادارے پارلیمان سے پروان چڑھتے ہیں اور ہم محنت کر کے اس معیشت کو بچانا چاہتے ہیں ملک میں ہچکولے کھاتی معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More