بالآخربوئنگ کا کیپسول بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جا ملا

کیپ کیناویرل( پاک ترک نیوز)
بوئنگ کا نیا اسٹار لائنر کریو کیپسول دوسال کی کوششوں کے بعد پہلی بارخلابازوں کے بغیر مدار میں پرواز کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ جا ملا ہے جس نے بوئنگ کو ایک بڑے مقصد میں کامیابی دلا دی ہے۔
سر لائنر کیپسول کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ ملنے کا عمل 26گھنٹے کی پرواز کے بعد عمل میں آیا۔اس کے لئے بوئنگ-لاک ہیڈ مارٹن کے مشترکہ منصوبے یونائیٹڈ لانچ الائنس کا تیار کردہ اٹلس -5 راکٹ استعمال کیا گیا تھا جس نے کیپسول کو روانگی کے 31 منٹ بعد اپنے مطلوبہ ابتدائی مدار میں پہنچایا ۔ اس دوران راکٹ کے دو تھرسٹرز نے کام چھوڑدیا تھا۔بوئنگ نے کہا ہے کہ دو عیب دار تھرسٹرز خلائی پرواز کے لئے کوئی خطرہ نہیں بنے۔تاہم اس کامیابی تک پہنچنے میں بوئنگ کو دوسال کا وقت اور کثیر اخراجات کے علاوہ انجنئیرنگ کی کئی ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More