نئی دہلی (پاک ترک نیوز) معروف بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن 80برس کے ہوگئے ۔ وہ 11اکتوبر1942کو بھارتی ریاست اترپردیش میں پیدا ہوئے ۔
معروف سٹار کا بالی وو ڈ پر سحر پہلے دن کی طرح ہی طاری ہے ۔اپنے اداکاری کے سفر کے دوران میں انہوں نے کئی بڑے ایوارڈ حاصل کیے جن میں تین نیشنل فلم ایوارڈ اور بارہ فلم فیئر ایوارڈ شامل ہیں۔ ان کے پاس سب سے زیادہ دفع بہترین اداکار نامزد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
1984ء سے 1987ء تک وہ بھارتی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے۔
امیتابھ کی اداکاری کا سفر 1969ء میں فلم سات ہندوستانی سے ہوا، جس کے ہدایت کار خواجہ احمد عباس اور ساتھی اداکاروں میں اتپل دت، مدھو اور جلال آغا شامل تھے۔ گو کے فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی مگر بچن کو بہترین نوارد اداکار کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔1973ء میں بچن ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو گئے جب ہدایتکار پرکاش مہرا نے انہیں فلم زنجیر میں انسپیکٹر وجے کھنا کے کردار میں پیش کیا۔ اس فلم میں بچن کی اداکاری ان کے دیگر رومانوی کرداروں سے مختلف تھی اور یہاں سے بچن کو بالی وڈ کے اینگری ینگ مین (Angry Young Man) کی پہچان ملی۔ اس فلم کے لیے ان کو فلم فیئر نیشنل ایوارڈ برائے بہترین اداکار ملا۔
پرستاروں کی جانب سے مبارک بادوں کے تانتے میں ان کی بیٹی شویتا بچن پانڈے نے کچھ ایسا کر دیا کہ سبھی جھوم اٹھے۔
ان دنوں ’بچن بیک ٹو بیگننگ‘ کے عنوان سے ایک فلم فیسٹیول جاری ہے جو آٹھ اکتوبر سے شروع ہوا، جس میں ملک کے 17 شہروں میں اداکار کی 11 مشہور فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔
شویتا بچن پانڈے کی جانب سے سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کی مشہور فلم دیوار کا ایک کلپ شیئر کیا گیا ہے، جو سنیما میں فلم دیکھتے ہوئے انہوں نے موبائل پر ریکارڈ کیا تھا۔