باکو (سید رضا/ پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں فارمولہ ون کی گرینڈ پرکس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے آئین کے آرٹیکل 109 کے پیراگرات 32 کے تحت نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ نئے حکم نامے کے تحت فارمولہ ون گرینڈ پرکس میں شرکت کے لئے غیر ملکیوں اور کمپنیوں کو یکم مئی سے 15 جون تک کے لئے ویزے جاری کئے جائیں گے۔ باکو کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دستاویزات جمع کروا کر ویزہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ویزے کے لئے فارمولہ ون منیجمنٹ لمیٹڈ، بین الاقوامی آٹو موبائل فیڈریشن کے قواعد و ضوابط کے تحت ویزے جاری کئے جائیں گے۔
آذربائیجان نے باکو میں ہونے والی فارمولہ ون کے لئے خصوصی پروازیں بھی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے دنیا بھر میں پھیلے اپنے سفارتخانوں اور قونصل خانوں سے کہا ہے کہ فارمولہ ون دیکھنے کے لئے آنے والے سیاحوں کو خصوصی طور پر ویزے جاری کئے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ریس کو دیکھ سکیں۔