اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک میں بجلی کا شاٹ فال ساڑھے ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا ۔ شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں اس سے بھی کہیں زیادہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھنے لگا۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 500 میگاواٹ سے بڑھ گیا۔
بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 400 میگاواٹ ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار 200 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع 3 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
سرکاری تھرمل پاورپلانٹس صرف 900 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزارمیگاواٹ ہے۔ آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 700 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔