بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی ۔نیپرا درخواست پر کل سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی ۔
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے۔
اضافہ نومبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ،نومبر میں پانی سے 33٫21 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلہ سے 16٫26 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔
واضح رہے فرنس آئل 1٫71,ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 0٫29 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔نومبر میں ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی ،فرنس آئل سے 20 روپے27 پیسے فی یونٹ کی بجلی پیدا کی گئی ۔
خیال رہے نومبر میں گیس 12٫89,ایل این جی سے 14٫25 فیصد بجلی پیدا کی گئی،اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More