بجلی کی قیمت میں 3.12 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عوام کیلئے بری خبر بجلی کی قیمتوں میں 3.12روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے دسمبر کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا یکم اور دو فروری کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
درخواست میںبجلی 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اہل کراچی کو 1 روپے 79 پیسے سستی بجلی ملنےکا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیز کمپنی نے اپنی درخواست میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، دسمبر میں مہنگے فرنس آئل سے چار فیصد ،ڈیزل سے 2 اعشاریہ 84 فیصد ،مقامی گیس سے 13 اعشاریہ 77 جبکہ درآمدی ایل این جی سے 13 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
دوسری طرف کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 79 پیسے بجلی سستی دینے کی درخواست دائر کی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More