اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا 27 جون کو درخواست پر سماعت کرےگا ۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی گئی۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کے مطابق مئی میں فرنس آئل سے 8.80فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 33روپے 67پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ مقامی گیس سے 10 فیصد درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ مقررتھی۔