اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عوام پر پٹرو ل کے بعد بجلی بم بھی گرائے جانے کا امکان ہے ۔ یکم جولائی سے بجلی کی قیمتوں میں 8روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے ۔
نیپرا 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریوینیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا۔رواں ہفتے درخواستوں پر نیپرا کی طرف سے فیصلہ متوقع ہے۔نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن حتمی فیصلہ کرے گی۔
نیپرا کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ بھی کرے گی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یکمشت کے بجائے مرحلہ وار ہونے اور ٹارگٹڈ سبسڈی کا بھی امکان ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کےمطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف کی مد میں کیا جائے گا۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا کے فیصلے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔
فیول پرائسز، مہنگا ڈالر، گردشی قرضہ اور کمپنی نقصانات کے سبب بجلی مہنگی ہو گی۔اس وقت ملک میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ساڑھے 16روپے فی یونٹ سے زیادہ ہے۔نیپرا اور وزارت توانائی کا فیصلہ آنے پر اوسط بنیادی ٹیرف 24 روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔
سابقہ پوسٹ