اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی، جب کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔