برطانوی پارلیمنٹ کے نئے سال کا آغاز اس سال ولی عہد شہزادہ چارلس کریں گے

لندن(پاک ترک نیوز)
صحت کے مسائل سے دو چار ملکہ الزبتھ دوئم منگل کے روز منعقد ہونے والی برطانوی پارلیمنٹ کے نئے سال کےآغاز کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔
بکنگھم پیلس کی جانب سےپیر کے روز جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ ولی عہد شہزادہ چارلس ان کی جگہ لیں گے۔ تخت کے وارثوں میں دوسرے نمبر پر آنے والے شہزادہ ولیم بھی اس میں شریک ہوں گے۔
بیان کے مطابق حالیہ مہینوں میں 96 سالہ ملکہ الزبتھ جو دنیا کی سب سے معمر اور طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی بادشاہ ہیں، صحت کے مسائل اور عمر دونوں کی وجہ سے اپنے شاہی فرائض اور عوامی نمائش کو ترک کرنے پر مجبور ہو رہی ہیں۔یا رہے کہ یہ تیسرا موقعہ ہے جب ملکہ الزبتھ نے برطانوی پارلیمنٹ کے نئے سال کے آغاز کی تقریب میں حصہ نہیں لیا۔ اس سے قبل وہ بچوں کی پیدائش کی مصروفیت کی وجہ سے 1959اور1963میں بھی ایسا نہیں کر پائی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More