برطانیہ آئندہ برس میں یوکرین کے لیے اپنی فوجی امداد میں اضافہ کر سکتا ہے۔برطانوی وزیر اعظم کی تقریر کے مندرجات تقریر سے پہلے میڈیاکی زینت بن گئے

لندن(پاک ترک نیوز)
برطانیہ آئندہ برس میں یوکرین کے لیے اپنی فوجی امداد میں اضافہ کر سکتا ہے۔ جو رواں سال کے دوران تین ارب 60کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔
برطانوی میڈیا میںوزیر اعظم رشی سنک کے دفتر سے جاری ہونے والی معلومات کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق وہ پیر کی شب اس بات کا علان ملک کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے اپنے اہم ترین خطاب میں کریں گے۔جو لندن کے گلڈ ہال میں ایک ضیافت میںکیا جائے گا۔
برطانوی وزیر اعظم اپنی تقریر میں جہاں یوکرین کے ساتھ اس جنگ کے خاتمے تک کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کریں گے ۔وہیں وہ 2023میں یوکرین کے لئے برطانیہ کی فوجی امداد میں اضافے کے علاوہیوکرین کو فضائی دفاع کے لئے مدد فراہم کرنے کا بھی اعلان کریں گے۔ اپنی پہلی بڑی خارجہ پالیسی تقریر میں، برطانیہ کے وزیر اعظم ملک کی طویل مدتی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت کی نشاندہی کریں گے۔ ساتھ ہی وہ خارجہ پالیسی سمیت ملک کے تمام شعبوں میں پالیسیوں کو جمود سے نکال کرمتحرک بنانے کا علان بھی کریں گے۔
برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ برطانیہ اس وقت سلامتی، دفاع، ترقی اور خارجہ پالیسی کے 2021 کے انٹیگریٹڈ ریویو پر نظر ثانی اور اپ ڈیٹ کرنے کے عمل میں ہے تاکہ اس جائزے کے شائع ہونے کے بعد ہونے والی "بڑی جیو پولیٹیکل تبدیلیوں” کا اندازہ لگایا جا سکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More