لندن(پاک ترک نیوز)
بورس جانسن نے کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ نئے رہنما کے اتنخاب تک وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
یہ پیشرفت اس وقت ہوئی ہے جب انکی حکومت کے 50وزرا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
گو کہ جانسن ٹوری رہنما کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیں گے اور اس حوالے نمبر10نے ایک بیان میںکہا ہے کہ وہ قوم کوآج ہی کسی وقت خطاب کریں گے۔
گزشتہ رات تک انکے دفتر نے کہا تھا جانسن کسی صورت حکومت نہیں چھوڑیں گےا ور انکا استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔