لندن(پاک ترک نیوز) برطانیہ میں نوکری کی تلاش کیلئے پاکستانی نوجوان نے انوکھا اقدام اٹھالیا۔ کورونا وبا کے باعث نوکری نہ ملنے سے پریشان پاکستانی نے ایک بورڈ پر اپنی سی وی چسپاں کردی ۔ سی وی کے ساتھ کیو آر کوڈ بھی لگا دیا اور بورڈ کے ساتھ زیر زمین ریلوے سٹیشن پر کھڑا ہو گیا ۔ تین گھنٹے گزرتے ہی نہ صرف انٹرویو کال آ گئی بلکہ ایک ہفتے کے دوران ہی اسے اچھی نوکری بھی مل گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق کورونا وبا کے دوران برطانیہ میں ملازمتوں کا حصول مشکل ہوگیا ہے اور ایسی ہی صورتحال کا سامنا پاکستانی نژاد حیدر ملک کو بھی تھا تاہم 24 سالہ نوجوان نے اس کا دلچسپ حل نکال لیا۔
اعلیٰ تعلیم یافتہ قھکرتھے نوجوان حید ملک نے زیر زمین ریلوے سٹیشن پر ایک سٹینڈ رکھا جس پر اس نے نہ صرف اپنی تعلیمی معلومات چسپاں کی بلکہ سوشل میڈیا ایپ لنکڈ ان کا کیو آر کوڈ بھی تھا۔
حیدر ملک کا کہنا ہے کہ پہلے دس منت تو میں اجنبیوں کی طرح کھڑا رہا اور یہی سوچتا رہا کہ شاید یہ میرا قدم غلط ثابت ہوا ہے اور مجھے شرمندگی کا سامان کرنا پڑے گا تاہم میں نے یہ خیال جھٹک دیا اور آتے جاتے لوگوں سے علیک سلیک کرنے لگا۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ اس طرح چند لوگوں نے مجھ سے گفتگو کی اور اپنے موبائل نمبرز اور وزٹنگ کارڈ بھی دیئے جس سے مجھے کچھ حوصلہ ملا۔ میرے بیگ میں سی ویز بھری ہوئی تھی اور میں اچھے موقع کی تلاش میں تھا۔
حیدر ملک کے مطابق صرف تین گھنٹے بعد میرا موبائل فون بجنا شروع ہوا اور لگاتار انٹرویو کال آتی رہیں میں اگلے تین روز تک مختلف جگہوں پر انٹرویو بھی دیتا رہا اور ایک ہفتے بعد میری ایک اچھی جگہ ملازمت بھی ہوگئی۔
پاکستانی نژاد نوجوان نے یہ بھی بتایا کہ پہلے تین دن تک میرا فون نان سٹاپ بجتا رہا اور LinkedIn پر اتنی آفرز ہوئیں کہ میں پاگل ہوگیا کہ کس کو جواب دوں اور کس کو نہ دوں۔ یہاں تک میرے اہل خانہ کو سب کو فرداً فرداً جواب دینے کے لیے میری مدد کرنا پڑی۔