برطانیہ نے روسی فوجی کمانڈروں سمیت دیگر پر پابندیاں عائد کر دیں

لندن(پاک ترک نیوز)
برطانیہ کی حکومت نے روسی وفاقی سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے ارکان اور فوجی کمانڈروں ، مالڈووا کے دو سیاستدانوں ، سربیائی نژاد دو کاروباری افراد اور 10ایرانی عدلیہ کے حکام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
حکومت برطانیہ کی ویب سائٹ پرجاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا ہےکہ برطانیہ نے مالڈووا کے سیاست دانوں، ایلان شور اور ولادیمیر پلاوٹنیوک کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔جن دیگر افراد پر سفری پابندی اور اثاثے منجمد کیے گئے ہیں ان میں روسی بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے 534 ویں ملٹری انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ ویلنٹن اوپرین، آئینی نظام کے تحفظ کے لیے ایف ایس بی کی سروس کے پہلے شعبے سے تعلق رکھنے والے اینڈری ٹشینن شامل ہیں۔ کریمیا اور سیواسٹوپول کے لیے دہشت گردی، ایف ایس بی کے رکن آرٹور شمبازوف اور روستوو ریجن کے پبلک پراسیکیوٹرز کے محکمے کے سربراہ اولیگ تاکاچینکو۔ ان سب کو انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر برطانیہ کی بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔اسی ضمن میں نکاراگوا کی میونسپلٹی ماتاگالپا کے میئر سدراچ زیلڈون اور ان کے نائب یوہائرا ہرنینڈز چیرینو پر بھی پابندیاں لگائی گئی گئیں۔
جبکہ عالمی انسداد بدعنوانی کے تحت سربیائی نژاد کوسوو کے تاجر، میلان رادوجک اور زوونکو ویسلینووک کے علاوہ، 10 ایرانی عدالتی عملے اور تعزیری نظام کے سربراہوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More