برطانیہ نے ترکی سمیت 47 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

لندن (پاک ترک نیوز) برطانیہ نے ٹریول لسٹ میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت پیر سے ترکی سمیت 47 ممالک ریڈ لسٹ سے نکل جائیں گے۔ اب صرف 7 ممالک برطانیہ کی ریڈ لسٹ پر رہ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر صبح 4 بجے کے بعد پاکستان سے آنے والوں کے ویکسین سرٹیفکیٹ تسلیم کیے جائیں گے۔

برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے کہا کہ اب برطانیہ کی منظور شدہ ویکسین لگوانے والوں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا، منظور شدہ ویکسین لگوا کر آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا ہوگا۔

گرانٹ شاپس کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں کیلئے لوکیٹر فارم بھرنا لازمی ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More