برطرف سوڈانی وزیراعظم کی بحالی پر ترکی کا اظہار اطمینان

انقرہ (پاک ترک نیوز) سوا پانچ کروڑ سوڈانی عوام کا احتجاج رنگ لے آیا۔سوڈانی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے ۔ ترکی میں صدر رجب طیب یردوان کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کے بعد مسلم دنیا میں یہ دوسرا موقع ہے کہ عوام نے فوج پر اقتدار پر قبضے کرنے نہیں دیااور سڑکوں پر آکر اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر منتخب قیادت کو بحال کرایا ہے ۔
عوام کے مسلسل احتجاج کے بعد سوڈانی فوج بھی اقتدار سے ہٹائے گئے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کی بحالی پر متفق ہو گئی ہے۔اس حوالے سے سیاسی جماعتوں اور فوج میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق 25 اکتوبر کو فوجی بغاوت کے بعد سے گرفتار کیے گئے حکومتی اہلکاروں اور سیاستدانوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔
سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور فوج میں اس معاہدے کے لیے اقوام متحدہ، امریکااور دیگر ممالک نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔
ترکی نے بسوڈان میں معزول وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی اقتدار پر بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ امور خارجہ کے مطابق، سوڈان کی قومی بقا کونسل کے صدر جنرل عبدالفتاح البرہان اور وزیراعظم عبداللہ حمدوک میں آئین کی روشنی میں اقتدار پر بحالی کے حوالے سے مطابقت خوش آئند ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ترکی سوڈان اور اس کی عوام سے تعاون جاری رکھے گا،اس نازک صورت حال کے دوران اس بات کی اہمیت مقدم ہے کہ سوڈانی عوام کے تمام طبقوں کی توقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک میں قیام امن و استحکام کو ممکن بنایا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More