بلوچستان کے بعض علاقوں میں قحط کی کیفیت برقراررہنے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان میٹریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی۔ بلوچستان میں عمومی طور پر موسم سرد اور خشک رہاجبکہ سندھ کے بعض علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
آئندہ ہفتے بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بونداباندی کا امکان ہے جبکہ سندھ میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔ بلوچستان کے قحط زدہ علاقوں میں جزوی طور صورتحال برقرار رہنے کا امکا ن ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More