بلیک بیری موبائل فون کمپنی بیچنے کا اعلان

 

واشنگٹن (پاک ترک نیوز )دنیا کی موبائل فون انڈسٹری کا بڑانام بلیک بیری اب فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔
بلیک بیری نے موبائل آلات، پیغام رسانی اور وائرلیس نیٹ ورکنگ سے متعلق اپنے پیٹنٹ کو بیچنے کا اعلان کردیا ہے ۔
600 ملین ڈالر میں یہ کمپنی فروخت کے لیے پیش کی جائے گی ۔ بلیک بیری کمپنی کے مطابق اس خصوصی کمپنی کیٹا پولٹ آئی پی انوویشنز کے ساتھ لین دین صارفین کے اس کی مصنوعات یا خدمات کے استعمال کو متاثر نہیں کرے گا۔ اس معاہدے کی تکمیل پرکمپنی کو450 ملین ڈالر نقد اور150 ملین کا پرونوٹ ملے گا۔یہ اقدام بلیک بیری کی جانب سے اپنے سمارٹ فونز کے لیے پلگ آن سروس کو بند کرنے کے چند ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔
بلیک بیری کے سمارٹ فون 2000 کی دہائی کے اوائل میں ایگزیکٹوز، سیاست دانوں اور صارفین کی کثیر تعداد استعمال کیا کرتی تھی جبکہ آج بلیک بیری کے بنیادی کاروبار سائبریکیورٹی اور سافٹ ویئر ہیں جو آٹومیکرز استعمال کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More