بنگلہ دیش :مسافروں کو لیجانے والی کشتی میں آتشزدگی سے32 افراد ہلاک

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش میں ایک مسافر فیری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ واقعہ جھالوکاٹی ضلع کے جنوبی دیہی علاقے میں پیش آیا جو دارالحکومت ڈھاکہ سے 250 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔
مقامی پولیس چیف معین الاسلام کا کہنا ہے کہ ’تین منزلہ اوبھیجن 10 نے آگ پکڑ لی۔ ہم نے 32 لاشیں نکال لی ہیں۔ زیادہ تر افراد آگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ کچھ دریا میں چھلانگ لگانے کے بعد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔‘
بنگلہ دیش میں اس سے قبل بھی کشتیوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں اور بنگلہ دیش میں ماہرین حفاظت کے غیر معیاری انتظامات، بحری جہازوں کی ناقص دیکھ بھال اور ان میں مسافروں کی زیادہ بھیڑ کو ان حادثات کی وجہ قرار دیتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More