بنگلہ دیش کو دھچکا ،شکیب الحسن پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے آئوٹ

ڈھاکا(پاک ترک نیوز) بنگلا دیش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، آل راونڈر شکیب الحسن انجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق شکیب الحسن ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور انہیں فٹ ہونے کے لیے تین ہفتے درکار ہوں گے۔ بنگلہ دیشی آل رائونڈر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد وہ اب پاکستان کے ساتھ 19 نومبر سے شروع ہونے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم یقین ہے کہ ٹیسٹ سیریز تک وہ مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنتی میچز انیس، بیس اور بائیس نومبر کو شیڈول ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More