بنگلہ دیش 157پر آئوٹ ،پاکستان کو جیتے کیلئے 202رنز درکار

چٹاگانگ(پاک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش اپنی دوسری اننگز میں 157رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ پاکستان کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف دیدیا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے لٹن داس نے 59رنز کی اننگ کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ شکار کئے ۔
تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم نے چوتھے دن کا آغاز دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 39رنز سے کیا، مشفیق الرحیم کو حسن علی نے 19 ویں اوور کی تیسری بال پر پویلین کی راہ دکھا دی، یاسر علی 36 رنز پر ریٹائر ہرٹ ہو گئے جبکہ مہدی حسن 11 اور نورالحسن 15 رنز بنا سکے۔ لٹن داس نے 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے تھے کہ شاہین آفریدی نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر دیا، ابو جید کو بھی شاہین آفریدی نے صفر رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، تاج الاسلام بھی صفر سکور پر ساجد خان کے ہاتھوں شکار ہوئے۔ یوں 157 کے مجموعے پر بنگلا دیش کی پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔ اب پاکستان کو اپنی دوسری اننگز میں202 رنز کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہو گا۔
گذشتہ روز بنگالی ٹائیگرز کا دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر فلاپ ہو گیا تھا، شادمان اسلام 1، نجم الحسین شانتو اور مومن الحق صفر رنز پر آوٹ ہوئے، سیف حسن 18 رنز بنا سکے تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں 330 رنز کے جواب میں 286 رنز کے ساتھ اپنی پہلی اننگز کا اختتام کیا تھا جس سے میزبان ٹیم کو 44 رنز کی برتری مل گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More