بوئنگ کمپنی کے ڈائریکٹرز حفاظتی نگرانی پر 237.5 ملین ڈالر کے تصفیے پر متفق

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) بوئنگ کمپنی کے موجودہ اور سابق ڈائریکٹرز بورڈ کے خلاف مقدمات کے تصفیے کے لیے شیئرہولڈرز کے ساتھ 237.5 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق ہوگیا ہے ۔
2018-19 کے پانچ ماہ کے دوران میکس 737 کے دو حادثات کے دوران 436 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
جس کے بعد بوئنگ کمپنی کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا طیارہ 20 ماہ کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا تھااوراب اسے سافٹ ویئر اور تربیت میں نمایاں بہتری لانے کے بعد واپس لایا گیا ہے ۔
حفاظتی نگرانی کا مجوزہ معاہدہ ڈیلاویئر چانسری کورٹ میں دائر کیا جا رہا ہے اور بوئنگ نے اس کی تصدیق کی ہے۔
مجوزہ معاہدے کے تحت ایک سال کے اندر ایوی ایشن ، ایرواسپیس ، انجیئرنگ یا مصوعات کی حفاظتی نگرانی کی مہارت کے ساتھ ایک اضافی بورڈ ڈائریکٹر کے انتخاب کی ضرورت ہوگی۔
اگر یہ تصفیہ منظور کرلیا جاتا ہے تو ڈیلاویئر عدالتوں میں دائر مقدمے میں یہ سب سے بڑا زرتلافی ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More