لندن(پا ک ترک نیوز)برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں گے۔جو لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہو گئی ہے۔
بورس جانسن نے کہا کہ”مجھے یقین ہے کہ میں 2024 میں کنزرویٹو کو فتح دلانے کے لیے پوری طرح تیار ہوں”۔ انہوں نے اتوار کی شام کو جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ "اس بات کا بہت اچھا موقع ہے کہ میں کنزرویٹو پارٹی کے اراکین کی مدد سے پارٹی الیکشن میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ لیکن میں افسوس کے ساتھ اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میرے لئے ایسا کرنا درست نہیں ہوگا۔”