بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ

نئی دہلی (پاک ترک نیوز )بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آ گیا ۔ حادثے میں جنرل بپن راوت کی ہلاکت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ میں 4افراد ہلاک ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹرنے کوئمبتور میں بھارتی فوج کےفضائی اڈے سے ویلنگٹن کیلئے اڑان بھری تھی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر میں اب تک تین افراد کو بچا لیا گیا ہے ، ریسکیو کیے جانےوالے کچھ افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں ضلع نیلگیر کے ویلنگٹن کنٹونمنٹ کے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔بھارتی فضائیہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تصدیق کی گئی ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ہیلی کاپٹر میں کل 14افراد سوار تھے جن میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوا ۔ ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت کا عملہ اور گھر کے کچھ افراد بھی سوار تھے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے ۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کون کون شامل ہے۔
بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق سرچ اور ریسکیوآپریشن جاری ہے ، ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ جاننے کیلئےتحقیقات کا حکم دے دیاگیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More