نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں 2008میں ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث 38افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت نے 2008 میں احمد آباد میں ہونے والے دھماکوں کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے38 افراد کوسزائے موت اور11 کوعمرقید کی سزا سنائی۔
گجرات کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سال احمد آباد دھماکوں کے کیس میں 77ملزمان کے خلاف ٹرائل مکمل کیا تھا۔ ان میں سے 49 کوملزم نامزد کیا گیا تھا جبکہ 28 کوبری کردیا گیا تھا۔
گجرات ہائیکورٹ نے عدالت کے اس فیصلے کی توثیق کی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد میں 2008 میں ہونے والے دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور200 زخمی ہوئے تھے۔
سابقہ پوسٹ