بھارت ،چین تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کوشاں

نئی دہلی(پاک ترک نیوز)
نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان سینئر کمانڈروں کے درمیان میٹنگ کا اگلا دور جلد ہی منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ مشرقی لداخ میں کشیدگی والے تمام تمام علاقوں سے انخلا کا عمل شروع کیا جاسکے اور دو طرفہ تعلقات کی بحالی کیلئے حالات پیدا ہو سکیں۔
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان ورکنگ میکانز م کے تحت ہونے والی میٹنگ میں مشرقی لداخ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں جانب سے وزرائے خارجہ کی ہدایات کے مطابق سفارتی اور عسکری سطح پر مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More