نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں مودی سرکار کے دور میں ہندوانتہاپسندی اپنے عروج پرپہنچ چکی ہے۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے عیسائی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والے سکول پردھاوا بول دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے یک اسکول پرہندوانتہاپسندوں نے دھاوا بول دیا۔سکول میں پتھراؤ کیا ،گھس کرتوڑپھوڑ کی اوراساتذہ اوردیگرعملے کودھمکیاں دیں۔حملے کے وقت سکول میں امتحانات ہورہے تھے۔خوفزدہ بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اوربمشکل جان بچائی۔
ہندوانتہاپسندوں نےزبردستی مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگا کر سکول پرحملہ کیا تھا۔ بھارتی حکومت نے حسب روایت انتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کوگرفتارنہیں کیا۔
سابقہ پوسٹ