بھارت میں آئی فون بنانے والا پلانٹ بند، ایپل نے سپلائر ادارے کو نوٹس دیدیا

چنائی (پاک ترک نیوز)ایپل نے بھارت میں اپنے فون بنانے والے سپلائر پلانٹ فوکس کون کو اپنےکارکنوں کے ساتھ نامناسب برتاؤ اور رواں ماہ کے دوران 250خواتینکارکنوںکے فیکٹری میں دیا گیا زہریلا کھانا کھا کربیمار ہونے کے بعد جانچ پر ڈالتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔
منگل کے روز اٹھائے جانے والے اس اقدام کے بارے میں ایپل نے تفصیل نہیں دی کہ جانچ پر ہونے کا کیا مطلب ہے۔البتہ ایپل نے گذشتہ برس جنوبی بھارت میں واقع ایک اور سپلائر پلانٹ ویسٹرن کارپوریشن کو جب ایسے ہی الزامات پر نوٹس جاری کیا تھا تو بھارتی پلانٹ کا کام تائیوان کی کمپنی کو سونپ دیا تھا۔ اور یہ کہا گیا تھا کہ جب تک بھارتی ادادرہ اپنے کارکنوں سے بہتر برتاؤ کو یقینی نہیں بنائے گا تب تک اسے مزید کام نہیں دیا جائے گا۔
فوکس کون کاپلانٹ 18 دسمبر کو بند کر دیا گیا تھا جس میں تقریباً 17,000 افراد کام کرتے ہیں۔ ایپل اور فاکسکون نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کب دوبارہ کھلنے کی توقع ہے۔تاہم فوکس کون کے ترجمان نے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ ادارہ اپنی مقامی انتظامی ٹیم کی تنظیم نو کر رہا ہے اور ساتھ ہی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کر رہا ہے۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام ملازمین کو اس وقت تک تنخواہیں ملتی رہیں گی جب تک کہ پلانٹ دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے ضروری اصلاحات نہیں کر لیتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More