بھارت میں زیرحراست پاکستانی قیدی کی موت ، پاکستان کااظہاربرہمی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مقبوضہ کشمیر پونچھ سیکٹر میں زیرحراست پاکستانی شہری ضیاءمصطفیٰ کوماردیا گیا۔ جس پرپاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے زیر حراست پاکستانی شہری کی مبینہ ہلاکت پر بھارت سے وضاحت طلب کی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق بھارتی حکام کی زیر حراست پاکستانی شہری ضیاءمصطفیٰ کی مبینہ ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیااور کہا گیا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ماضی میں بھی ہندوستان میں پاکستانی شہری قیدی نامساعد حالات میں مردہ پائے گئے ہیں۔
عاصم افتخار کے مطابق بھارت میں جعلی مقابلوں میں پاکستانی اور کشمیری قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل کے گھناؤنے بھارتی عمل کی مذمت کی گئی اور بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر اس واقعہ کی تصدیق کرے اور ہندوستانی جیلوں، حراستی مراکز میں تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی یا وطن واپسی تک ان کی حفاظت، سلامتی اور انسانی سلوک کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاںپوری کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More