نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی شہر حیدر آباد میں سونا اگلنے والی پہلی اے ٹی ایم نصب کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشین کے ذریعے 0.5گرام سے لے کر 100گرام تک سونے کے سکے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ایک مشین میں 5 کلوگرام تک سونا رکھا جاسکتا ہے۔اے ٹی ایم اب رقم کے بدلے سونے کے سکے فراہم کرے گی ۔بظاہریہ مشین عام اے ٹی ایم کی طرح دکھتی ہے۔ کارڈ ڈالنے پر عام مشین کی طرح ایک بٹن دبانے پر سونے کے سکے فراہم کرتی ہے۔
گولڈ اے ٹی ایم میں سب سے خالص سمجھے جانے والے 24 قراط کے سکے نکلتے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونا استعمال کرنے والا ملک ہے۔