بھارت میں کیبل پل کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 140سے تجاوز کر گئی

 

موربی،گجرات (پاک ترک نیوز)

بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں کیبل پل گرنے کے حادثےمیںمرنے والوں کی تعداد اب 140 سے زائدہو گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ روز پیش آنے والے حاد ثے میں ضلع موربی کی پولیس نے ابتدائی طور پر مرنے والوں کی تعداد 120 سے زیادہ بتائی تھی۔تاہم پیر کے روز برطانوی دور کا ایک پل گرنے کے حادثے میں کم از کم 141 افراد کے ہلاک ہونےکی تصدیق کی گئی ہے۔ جبکہ تقریباً 177 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور ٹیمیں کئی دوسرے لوگوں کی تلاش کر رہی ہیں جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔اور پولیس انکی ہلاکت کا بھی خدشہ ظاہر کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موربی کے علاقے میں مچھو ندی پر 150 سال پرانا کیبل پل اس وقت گر گیا جب 500 کے قریب لوگ اسے عبور کر رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پل کی کئی سالوں سے مرمت کی جارہی تھی۔ جس کے بعد اسے چار دن قبل کھولا گیا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 20 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس سانحے کے بعد مقامی ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کی اطلاع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More