بھارت میں 4پاکستانی اور 18مقامی یو ٹیوب چینلز پر پابندی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں 4پاکستانی اور 18مقامی یو ٹیوب چینلز پر پابند عائد کردی گئی ہے ۔ بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ ان چینلز سے بھارت کے متعلق جعلی و جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی تھیں ۔چیلنز کے تین ٹوئٹر، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔
دلچسپ امر ہے کہ جن چینلز کو بلاک کیا گیا ہے انہیں 260 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا و سنا جا چکا ہے۔
بھارت میں دسمبر 2021 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 78 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More