دبئی(پاک ترک نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونیوالے ایشیا کپ 2023میں بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ۔
اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے سیکرٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) سربراہ جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ میں ایشیا کپ 2023کیلئے پاکستان کا دروہ نہیں کریں گی۔
بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے پاکستان سے ایشیاکپ کی میزبانی چھینتے ہوئے ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے عندیہ دیا ہے، قبل ازیں بھارتی بورڈ کے 36 ویں اجلاس میں ایشیاکپ کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے بحث ہونی تھی۔
بھارتی ٹیم نے سال 2008 میں آخری مرتبہ ایشیاکپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سے ممبئی حملوں کا الزام لگا کر بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتا رہا ہے۔