ماسکو( پاک ترک نیوز) روس اور امریکہ آئندہ برس سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر عملہ بھجوانے اور واپس لانے کے لئےایک دوسرے کے خلائی جہاز استعمال کریں گے۔
روسی خلائی تحقیق کے ادارے روسکاموس کے انسانی خلائی مشنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سرگئی کریکالوو کے مطابق اس سلسلے میں ناسا اور روسکاموس کے درمیان دستاویزات کا تبادلہ ہو چکا ہے جن کے مطابق دونوں ملک خلائی اسٹیشن پر عملہ بھجوانے اور واپس لانے کے لئے باری باری امریکی کمرشل اسپیس کرافٹ۔ڈریگن اور روسی اسپیس کرافٹ سویوس کو استعمال کریں گے۔
روسی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں سرگئی کریکالوو نے بتایا کہ روس اور امریکہ کے مابین اس سلسلے میں اتفاق رائے کے بعد بین الاقوامی خلائی کے لئے پروازوں میں دونوں ملکوں کے اسپیس کرافٹس کا استعمال آئندہ برس کے اختتام تک ہےحقیقت کا روپ دھارے گا کیونکہ ابھی بہت سا کام باقی ہے۔