تاجکستان اور کرغزستان کی سرحد پر جھڑپوں میں 24افراد ہلاک

دوشنبے(پاک ترک نیوز) تاجکستان اور کرغزستان کی سرحد پر جھڑپوں میں 24افراد ہلاک ہو گئے ۔دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا گیا ۔
تاجکستان اور کرغزستان کی سرحد پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپ کا گزشتہ روز آغاز ہوا تھا۔اس لڑائی میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ٹینکس اور راکٹوں سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ فریقین نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے تھے، کرغزستان کا کہنا ہے کہ تاجک فوجی کرغز گاؤں میں داخل ہو گئے ہیں۔
کرغستان وزارت صحت کی جانب سے 24افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں 90سے زائد کرغز افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
کرغزستان اور تاجکستان کے صدور کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی ہےجس میں دونوں ممالک کے سربراہوں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع کی وجہ سے خطے میں زمین، زرعی آبپاشی، جانوروں کے چرانے، اسمگلنگ، سڑکوں کے عام استعمال اور سرحد سے غیر مجاز گزر جیسی وجوہات کی بنا پر خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
کرغزستان نے گزشتہ سال 21 مئی سے تاجکستان کے ساتھ سرحدی تنازع کے حل ہونے تک اپنے کسٹم دروازے بند کر دیے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More