تحریک انصاف کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج

(پاک ترک نیوز)
تحریک انصاف کے قائد سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور عام شہریوں نے ملک بھر کے بیشتر شہروں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔
عمران خان نے تمام شہروں میں احتجاجی مقامات پر شرکا سے ورچوئل خطاب یا جسے دکھانے کیلئے بڑی بڑی سکرینیں لگائی گئی تھیں۔ انکے خطاب کے علاوہ پارٹی کے مقامی رہنماوں نے بھی امپورٹڈ حکومت کے خلاف تقاریر کیں ۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان نے خبر دار کیا کہ اگر جلد انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔ عمران خان نے ایک بار پھر لانگ مارچ کی کال جلد دینے کا اعلان کردیا۔عمران خان نے موجودہ مخلوط حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ڈھائی برس آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے بھی عوام کو متعدد بار ریلیف دیا۔
اس موقع پر انہوں نے ایف اے ٹی ایف کی گرےلسٹ سے ممکنہ طور پر پاکستان کو نکالے جانے کیلئے حماد اظہر کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
مہنگائی اور سیاسی بحران:
پاکستان عمران خان کے عدم اعتماد کے ذریعے حکومت سے نکالے جانے کے بعد سے سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے۔ ملک ایک بحرانی کیفیت کا شکار ہے جس کے حوالے سے عمران خان کا الزام ہے کہ امریکہ نے اپنے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے انکی حکومت کو گرایا کیوں کہ وہ روس سے سستا تیل اور گندم خریدنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ نیوٹرلز کو بھی اس منصوبے کے معاشی اثرات سے آگاہ کرتے رہے۔تاہم سازش کو روکنے کیلئے کچھ نہ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More