تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی گرفتار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کرلیا۔
سیف اللہ نیازی پر ’نامنظور‘ ویب سائٹ چلانے کا الزام ہے۔ یہ ویب سائٹ غیرقانونی طور پر فنڈ ریزنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔
دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرنے کی تردید کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما سیف نیازی کو گرفتار نہیں کیا۔ایف آئی اے کوگرفتاری کی اطلاع میڈیا کے ذریعے ملی ہے۔ ایف آئی اے نے سیف اللہ نیازی کو تاحال تحویل میں نہیں لیا اور نہ ہی گرفتار کیا ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں حامد زمان کو گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم اس سے قبل سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پربھی چھاپہ مار چکی ہے۔ سائبر کرائم کی جانب سے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون بھی قبضے میں لیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More