تحریک انصا ف نے ترمیم کے بعد چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دوبارہ دائر کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ترمیم کے بعد چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ریفرنس دوبارہ دائر کر دیا۔
ریفرنس اوورسیز پاکستانی اسلم ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا جس میں چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کئے گئے میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا اور اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دے کر ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔
اووسیز پاکستانیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اپنے حلف سے روگردانی کی جبکہ ماضی میں بھی الیکشن کمیشن نے ایسے کئی فیصلے کیے جو مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتے ہیں، مخصوص نشستوں پر بھی آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا۔
ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا چند گھنٹوں بعد یہ ریفرنس واپس لے لیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More