ترکش لیرا کی قدر میں ایک ہی روز میں 7فیصد کمی ریکارڈ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں ایک ہی روز میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ترکی کے مرکزی بینک نے مارکیٹ میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر فروخت کیے جس سے ترکش لیرا کا زوال کچھ حد تک رُک گیا۔ایک ڈالر کی قیمت 13 اعشاریہ 87 ترکش لیرا کے برابر ہو گئی ۔سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں ترکش لیرا کی قیمت آدھی رہ گئی ہے۔
ترکی کے وزیر خزانہ نورالدین نباتی نے کہا کہ اس سال لیرا ڈالر کے مقابلے میں 48 فیصد گر گیا ہے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More