انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ میں کرایوں مین 159 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق، گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں اکتوبر میں ترکی میں کرایہ کی قیمتوں میں اوسطاً 159 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ مطالعہ، جو Bahçeşehir یونیورسٹی کے سینٹر فار اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ (BETAM) اور آن لائن کلاسیفائیڈ اشتہارات کے پلیٹ فارم sahibinden.com نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق کرایہ کی اوسط قیمت 62.2 ترک لیرا فی مربع میٹر تک بڑھ گئی۔
دارلحکومت انقرہ میں کرائے کی قیمتوں میں سالانہ 168.4 فیصد اضافہ ہوا۔ ترکیہ کے تیسرے سب سے بڑے شہر ازمیر میں یہ اضافہ 158.6 فیصد اور ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر استنبول میں سالانہ اضافہ 145.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
کرائے کے مکانات کی اوسط قیمت استنبول میں 88.8 لیرا فی مربع میٹر، انقرہ میں 42.9 لیرا اور ازمیر میں 62.1 لیرا تھی۔
تاہم، کرائے کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ ستمبر میں 166.4 فیصد سے کم ہو گیا۔
ترکیہ میں مکان مالکان سرکاری ملازم کرایہ داروں کو ترجیح دیتے ہیں۔ کیونکہ وہ اپنی محفوظ آمدنی سے باقاعدگی سے کرایہ کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
مکان مالکان کا تقاضا ہے کہ cosigner کو سرکاری ملازم ہونا چاہیے۔ مقامی اخبار حریت کے مطابق انقرہ میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ نے کہا کہ 10 میں سے 7 لوگ، جو گھر تلاش کر رہے ہیں، خالی ہاتھ واپس لوٹتے ہیں کیونکہ انہیں cosigner نہیں مل سکا۔
جائیداد کی قیمتوں اور کرایوں میں اضافے کے پیش نظر، حکومت نے حال ہی میں مکان کی قیمتوں کو کنٹرول میں لانے کے لیے ایک بڑے سماجی ہاؤسنگ پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔
"مائی فرسٹ ہوم مائی فرسٹ ورک پلیس پروجیکٹ”، جس کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا، میں ملک کے تمام 81 صوبوں میں کل 500,000 مکانات اور 50,000 کام کی جگہوں تعمیر کی جائیں گی۔