ترکیہ اور آزربائیجان کے تعلقات ” شوشا اعلامیہـ” کے بعد اتحاد کی نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہےکہ ترکیہ اور آذربائیجان نے 2020 کی کاراباخ جنگ کے بعد تعلقات کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا۔
ترک صدر نے پیر کی شب دارالحکومت انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ہم نے ” شوشا اعلامیہـ” جو کہ ہمارے تعلقات کا عنوان ہے کو اپنی اسمبلیوں کے ذریعےبرق رفتاری سے پاس کر کے اس نئے دور کاآغاز کیا ہے۔انہوں نے 20 اکتوبر کو آذربائیجان کے اپنے ایک روزہ دورے کے حوالے سے کہاکہ میں نے اپنے بھائی (آذربائیجان کے صدر) الہام علییف کے ساتھ مل کر، قبضے سے بچائے گئے علاقے میں بنائے گئے زنگیلان بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔جبکہ ہم فزولی اور زنگیلان ہوائی اڈوں کو جو آذربائیجان کی آزاد کردہ سرزمین پر ریکارڈ رفتار کے ساتھ تعمیر کیے گئے ہیں۔ خطے کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اقدام تصور کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ترکی اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو اتحاد کی سطح تک بڑھاتے ہوئے، آذربائیجان کے شہر شوشا میں دونوں ممالک کے صدور کی ایک تقریب میں اس اعلامیے پر دستخط کیے گئے۔ اعلامیہ میں دفاعی تعاون اور نقل و حمل کے نئے راستوں کے قیام، غیر ملکی خطرات کے پیش نظر دونوں افواج کی مشترکہ کوششوں اور اپنی مسلح افواج کی تنظیم نو اور جدید کاری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More